دنیا میں ہرسال 36لاکھ انسانوں کو مارنے والے 3 امراض_
ٹی بی_ یرقان اور ایڈزکے خلاف آج تک کورونا کی طرح عالمگیر مہم کیوں نہیں چلائی گئی؟ ہر سال وبائی نزلہ زکام سے 67کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہوتے ہیں اور 3سے 5لاکھ تک مرجاتے ہیں.مگر آج تک ان اعدادوشمار پر کبھی بحث نہیں ہوئی اور نہ ہی دنیا کولاک ڈاﺅن کیا گیا. گروپ ایڈیٹر پاکستان پوائنٹ نیٹ ورک میاں ندیم کی تحقیقی رپورٹ_
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-تحقیق میاں محمد ندیم۔12 اپریل۔2020ء) دنیا بھر میں ہر سال36لاکھ سے زائد افرادتین امراض ٹی بی‘ یرقان اور ایڈزسے متاثر ہوکر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ دنیا کو خوف میں مبتلا رکھے ہوئے کورونا وائرس سے اب تک دنیا میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 17 لاکھ اور ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں. امریکا کے وبائی امراض کے ادارے سی ڈی سی کے مطابق امریکا میں ہرسال اوسطا 35ہزار شہری Influenza ”وبائی نزلہ زکام“سے ہلاک ہوجاتے ہیں امریکا کے ہی سرکاری ادارے انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق ہر سال موسمی نزلہ وزکام سے دنیا کی کل آبادی کا 9فیصد یعنی 67کروڑ کے قریب اس سے متاثر ہوتا ہے جبکہ شرح اموات 3سے5لاکھ سالانہ ہے.
Comments
Post a Comment