Ghazal


 اگر کبھی تم مجھے 

کوئی تحفہ دینا چاہو تو 

زیادو مت سوچنا، 

قیمتی اور مہنگی چیزوں 

کو مت تلاش کرنا بس

ایک شفاف سی شال خریدنا 

اور میرے کندھوں پر ڈال کر 

بولنا کہ، 

”تم ماڈرن نہیں باوقار اچھی لگتی ہو۔۔!!“


اگر کبھی میں اپنی 

منزل بھول جاؤں 

تاریکیوں میں کھوجاؤں 

اور تمہیں مجھ پر احسان کرنے 

کا موقع ملے تو ہچکچانا مت 

میرے رستے میں کھڑے ہو کر 

پورے یقین سے کہنا کہ، 

”واپس چلو، یہ اندھیروں کی دنیا ہے! گمراہی کا راستہ ہے جبکہ تم 

صراط مستقیم پر چلتی اچھی لگتی ہو۔۔!“


اگر کبھی تمہیں مجھ سے 

محبت ہوجائے اور تمہیں سمجھ 

نہ آئے کہ اظہار کی بہترین شکل 

کیا ہے تو 

دیر مت کرنا، میرا ہاتھ تھامنا 

اور دھیرے سے کہنا کہ، 

”تم چاہے مجھ سے محبت

 کرو نہ کرو، میری ہمسفر بن کر  بس مجھ سے وفا کرلینا 

تم وفا کرتی اچھی لگتی ہو۔۔ !“

 💞

success__wayzz instagram

Comments